Aims & Objectives

Launched in fond memory of Prof. Qamar Azam Hashmi (20.11.1942-06.04.2012), a beloved teacher of Urdu Language & Literature, critic, and one of the pillars of the Urdu Movement in Bihar, Urdu Studies is an attempt to bring together academic papers by scholars engaged in Urdu Literature, Language and Culture studies, and contribution of Persian and other language and literature in shaping classical Urdu literature in universities all around the world.

Qamar Azam Hashmi (1942-2012)

اردو اسٹڈیز سال 2019 سے شائع ہونے والا سالانہ ہم مرتبہ نظر ثانی شدہ ذو لسانی (انگریزی و اردو) تحقیقی جریدہ ہے۔ اس کے اہم موضوعات میں اردو زبان، ادب و ثقافت کے مختلف ابعاد سے متعلق مابعد نو آبادیاتی مباحثے اور گرانقدر تحقیقات، جدید تر تنقیدی نظریات،نو آبادیاتی نیز ما بعد نو آبادیاتی تاریخ و مطالعات، ثقافتی تاریخ و مطالعات، نفسیات اور علوم انسانی، اردو اور معاصر مغربی دانشوری، جنوب ایشیائی تاریخ و مطالعات،بین ثقافتی، تقابلی مطالعات، اور مطالعات ترجمہ کاری شامل ہیں۔ جریدہ کی ادنیٰ سی کوشش ہے کہ شرق و غرب کی مخلتف دانش گاہوں میں اردو مطالعات کے متنوع پہلوؤں اور کلاسیکی اردو ادب کی تشکیل و تعمیر میں فارسی زبان و ادب کے اثرات کے مطالعہ سے متعلق تحقیق و تدریس میں مصروف معروف دانشوروں اور باصلاحیت اسکالرز کی اہم تحقیقی کاوشیں منظر عام پر لائی جائیں تاکہ اردو زبان و ادب اور اردو تہذیب کے سلسلے میں معاصر اسکالرشپ کی دلچسپیاں واضح ہو سکیں۔

اردو زبان و ادب کے معروف استاد، ناقد، اور بِہار میں اردو تحریک کے ایک اہم ستون
پروفیسر قمر اعظم ہاشمی (20 نومبر 1942تا 06 مارچ 2012) کی یاد میں جاری کیا گیا